ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سوشل میڈیا پرایس سی۔ایس ٹی کے خلاف نسل پرستانہ تبصرے پر ہوگی سزا:ہائی کورٹ

سوشل میڈیا پرایس سی۔ایس ٹی کے خلاف نسل پرستانہ تبصرے پر ہوگی سزا:ہائی کورٹ

Tue, 04 Jul 2017 21:55:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوشل میڈیا پر پسماندہ طبقات(ایس سی)اورانتہائی پسماندہ ذات(ایس ٹی)کے لوگوں کے خلاف نسل پرستانہ تبصرہ کرنے والوں کی اب خیر نہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور درج فہرست قبائل کے لوگوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ تبصرہ کو جرم تصور کیا جائے گا۔کورٹ نے صاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص ایسا کرتا پایا جاتا ہے تو اسے ظلم ممنوع ایکٹ، 1989کے تحت سزا دی جائے گی۔
آپ کو بتا دیں کورٹ نے یہ اہم فیصلہ ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا ہے۔ایک خاتون نے عدالت میں عرضی داخل کرکے اپنی راجپوت دیورانی پر یہ الزام لگایا تھا کہ وہ اسے سوشل میڈیا پر ہراساں کیاجاتا ہے اور اس کی ذات کے لئے غلط الفاظ استعمال کرتی ہے۔
 


Share: